مہر خبررساں ایجنسی سے گفتگو میں لندن میں ایرانی سفارتخانے کے قائم مقام سربراہ علی متین فر نے مخالفین کی موجودگی اور ووٹرز کو پریشان کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا انعقاد شروع ہوگیا ہے۔
انتخابی عمل مقامی وقت کے مطابق صبح 8:00 بجے شروع ہوا اور ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین کی موجودگی کے باوجود ہم وطنوں نے پولنگ سٹیشنوں پر حاضری دی اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
لندن میں ایرانی سفارتخانے کے سربراہ نے انگلینڈ میں پولنگ سٹیشنوں کی تعداد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں 10 پولنگ سٹیشن ہیں۔
متین فر نے کہا کہ برمنگھم، مانچسٹر، گلاسگو، کارڈف اور نیو کیسل میں 5 پولنگ اسٹیشن قائم ہیں۔
آپ کا تبصرہ